2024 March 28
امام علي عليه السلام نے کیوں اپنے بعد امام حسن علیہ السلام کے جانشینی کی وصیت نہیں فرمائی ؟
مندرجات: ١٩٥١ تاریخ اشاعت: ١٦ May ٢٠٢١ - ٢٠:٣٨ مشاہدات: 2026
سوال و جواب » امام حسین (ع)
امام علي عليه السلام نے کیوں اپنے بعد امام حسن علیہ السلام کے جانشینی کی وصیت نہیں فرمائی ؟

 

سؤال کرنے والا  : حسين حاجي زاده

 سوال کی وضاحت :

اهل سنت والے کہتے ہیں کہ امام علي (ع) نے اپنے بعد حضرت امام حسن (ع) کی امامت کے بارے میں اس وقت وصیت کیوں نہیں فرمائی کہ جس وقت لوگ حضرت امام علی سے یہ کہہ رہے تھے کہ ہم امام حسن کی بیعت کرئیں یا نہ کرئیں ؟  تو  حضرت علي نے فرمایا : تم لوگ اگر چاہئے تو ان کی بیعت کرئے، چاہئے تو بیعت نہ کرئے،تم لوگوں کی اپنی مرضی۔

 برای مہربانی اس سوال کے جواب دیں ۔

جواب :

یہ بات تاریخ کے قطعی امور میں سے ہے کہ امام علي عليه السلام نے وصیت فرمائی اور امام حسن عليه السلام کو اپنا جانشین منتخب فرمایا،یہاں تک کہ اھل سنت کے علماء نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے اور کیونکہ سوال اھل سنت کی نقطہ نگاہ سے ہے لہذا ہم جواب بھی اھل سنت کی ہی کتابوں سے دیتے ہیں ،ورنہ شیعوں کی تاریخ میں کسی نے بھی اس مسئلے میں شک تک نہیں کیا ہے اور شیعہ نقطہ نظر سے امام حسن علیہ السلام کا امام علی علیہ السلام کے جانشین ہونا قطعی امور میں سے ہے ۔

اھل سنت کے علماء کا اعتراف :

ابن كثير دمشقي سلفي، اس سلسلے میں لکھتا ہے  :

ثمّ بعدهم الحسن بن علي لانّ عليّاً أوصي اليه و بايعه أهل العراق.

البداية و النهاية - ج 6- ص 249 .

پہلے والے خلفاء کے بعد حسن بن علي خلیفہ بنے ،کیونکہ حضرت علي نے ان کی امامت اور خلافت کی وصيت کی تھی اور عراق والوں نے ان کی بیعت کی .

ابوالفرج اصفهاني نے ابوالاسود دئلي سے روایت نقل کی ہے  :

و قد أوصي بالامامة بعده الي ابن رسول الله و ابنه و سليله و شبيهه في خلقه و هديه .

الأغاني، ج 12، ص 380 .

امام علی علیہ السلام نے اپنے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرزند ، اپنے بیٹے امام حسن علیہ السلام کی امامت کی وصیت فرمائی کہ جو اخلاق اور رفتار میں ان کی مانند تھے .

ابن عبدربه اندلسي لکھتا ہے  :

قال هيثم بن عدي أدركت من المشايخ أنّ علي ّ بن ابيطالب أصار الامر الي الحسن .

العقد الفريد ، ج4 ، ص475 .

میں نے بہت سے بزرگوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کی، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی کہ امام علی بن ابی طالب نے امامت اور جانشینی کو امام حسن علیہ السلام تک منتقل کیا .

ابن اعثم كوفي نے نقل کیا ہے : امام حسن نے معاويه کے نام اپنے خط میں لکھا  :

فان ّ أميرالمؤمنين علي بن ابي طالب لمّانزل الموت ولّاني هذا الامر من بعده .

الفتوح ، ج 4 ، ص 278 .

امیر المومنین علي بن ابي طالب،کی وفات کے وقت انہوں نے مجھے مسلمانوں کے امور کا ولی بنایا .

 

شبھات کی تحقیق کرنے والی ٹیم

تحقيقاتي ادارہ ، حضرت ولي عصر (عج)

 

 

 

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات