2024 April 28
تکفیریوں کو دبانے کے لیے اتحاد پر زور دینے کی ضرورت ہے
مندرجات: ٢٢٧١ تاریخ اشاعت: ١٣ October ٢٠٢٢ - ٠٧:٣٥ مشاہدات: 599
خبریں » پبلک
تکفیریوں کو دبانے کے لیے اتحاد پر زور دینے کی ضرورت ہے
تکفیریوں کو دبانے کے لیے اتحاد پر زور دینے کی ضرورت ہے

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سربراہ عبدالخالق فریدی نے 36ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے 10ویں ویبینار میں ہفتہ وحدت و حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کیاور کہا : اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کا حکم دیا ہے کیونکہ اسی اتحاد میں مسلمانوں کی طاقت اور برکت اور وقار دونوں مضمر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج استعماری طاقتیں اپنے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور نفعت پیدا کر کے دنیا میں تکفیریت کا ماحول پیدا کر رہی ہیں۔ یہ کرائے کے قاتل دراصل یہودیوں سے اسلامی آڑ میں تنخواہ لے رہے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کر رہے ہیں۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سربراہ نے اس سلسلے میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اس لیے پوری تاریخ میں تکفیر کی ہمیشہ مذمت  کی گئی ہے اور حضور (ص) نے کبھی بھی انتہا پسندی کی منظوری نہیں دی، بلکہ ہمیشہ کہا کہ "خیر الامور الاواضع"۔ یعنی درمیانی راستہ سب سے بہتر ہے۔

عبدالخالق فریدی نے واضح کیا: ہمیں تکفیریوں کو دبانے اور ان کی سوچ کو تباہ کرنے اور عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کو پہلے سے زیادہ وسعت دینے کے لیے اپنا فرض بخوبی ادا کرنا چاہیے۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سربراہ نے اشارہ کیا: ہمیں پوری اسلامی دنیا میں اتحاد کانفرنس جیسی کانفرنس منعقد کرنے کی ضرورت ہے جس میں علماء اور مفکرین عالم اسلام کے حالات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کریں اور اس کانفرنس کے نتائج نشر کیے جائیں گے۔ 

آخر میں انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم تمام مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ پیغمبر اکرم (ص) کے سیرت کے سائے میں اتحاد کی کوشش کریں کیونکہ جب ہم مسلمان آپس میں متحد ہوجائیں گے تو دشمن دن بدن کمزور ہوتا جائے گا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات