2026 September 22
پارا چنار اور غزہ پر حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں
مندرجات: ٢٤٠٣ تاریخ اشاعت: ٠٦ January ٢٠٢٥ - ١٦:١١ مشاہدات: 417
خبریں » پبلک
جدید
پارا چنار اور غزہ پر حملے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں

پاکستان کی شیعہ مل جل کر احتجاج کو جاری رکھیں اور عوام سے مطالبہ ہے قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔

حضرت ولی عصر تحقیقاتی مرکز :پارا چنار اور غزہ پر ہونے والے حملہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔ ان حملوں میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔ یہ حملے نہ صرف امن و امان کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

پارا چنار کے حق کے لئے آواز بلند کرنے کے جرم میں جس طرح قبلہ حسن ظفر صاحب کو نشانہ بنایا گیا اسکی شدت کے ساتھ مذمت کرنا چاہیئے۔

پاکستان کی شیعہ مل جل کر احتجاج کو جاری رکھیں اور عوام قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔ تاریخ شاہد ہے جہاں بھی عوام نے علماء و قیادت کا ساتھ دیا ہے وہاں انہیں کامیابی ملی ہے۔ کچھ لوگ پارا چنار اور غزہ کو دو الگ الگ حادثات کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ظلم دونوں جگہ ہو رہا ہے اور دونوں قابل مذمت ہیں ۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات