2024 April 20
کیا جناب عمار یاسر کا قاتل صحابی جہنمی ہے ؟
مندرجات: ٢١٣٥ تاریخ اشاعت: ١٨ November ٢٠٢١ - ١٦:١٣ مشاہدات: 1768
وھابی فتنہ » پبلک
کیا جناب عمار یاسر کا قاتل صحابی جہنمی ہے ؟

 کیا جناب عمار یاسر  کا قاتل صحابی جہنمی ہے ؟

 

ابن تیمیه نے  منهاج السنه میں اس طرح نقل کیا ہے:

وإن قاتل عمار بن ياسر هو أبو الغادية وكان ممن بايع تحت الشجرة وهم السابقون الأولون ذكر ذلك ابن حزم وغيره.

ابو الغادیه جناب عمار یاسر کا قاتل تھا اور یہ ان اصحاب میں سے یے جنہوں نے درخت کے نیچے  بیعت کی [ وہ واقعہ جو بیعت رضوان کے نام سے مشہور ہے] ،یہ شروع کے مسلمانوں میں سے ہے [ سابقون اولون میں سے تھا ]  .

منهاج السنة النبوية، ج 6 ص 333

 

جناب عمار کا قاتل جہنمی ہے :  

بخاری می نقل ہوا ہے :

حدثنا مُسَدَّدٌ قال حدثنا عبد الْعَزِيزِ بن مُخْتَارٍ قال حدثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عن عِكْرِمَةَ قال لي بن عَبَّاسٍ وَلِابْنِهِ عَلِيٍّ انْطَلِقَا إلى أبي سَعِيدٍ فَاسْمَعَا من حَدِيثِهِ فَانْطَلَقْنَا فإذا هو في حَائِطٍ يُصْلِحُهُ فَأَخَذَ رِدَاءَهُ فَاحْتَبَى ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا حتى أتى ذِكْرُ بِنَاءِ الْمَسْجِدِ فقال كنا نَحْمِلُ لَبِنَةً لَبِنَةً وَعَمَّارٌ لَبِنَتَيْنِ لَبِنَتَيْنِ فَرَآهُ النبي صلى الله عليه وسلم فَيَنْفُضُ التُّرَابَ عنه وَيَقُولُ وَيْحَ عَمَّارٍ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ يَدْعُوهُمْ إلى الْجَنَّةِ وَيَدْعُونَهُ إلى النَّارِ.

راوی نقل کرتا ہے کہ جناب سعید خدری کے پاس ۔۔۔ جب مسجد نبوی کے بنانے کا ذکر آیا تو آپ نے بتایا کہ ہم تو (مسجد کے بنانے میں حصہ لیتے وقتایک ایک اینٹ اٹھاتے۔ لیکن عمار دو دو اینٹیں اٹھا رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دیکھا تو ان کے بدن سے مٹی جھاڑنے لگے اور فرمایا، افسوس! عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ جسے عمار جنت کی دعوت دیں گے اور وہ جماعت عمار کو جہنم کی دعوت دے رہی ہو گی۔ ۔۔

صحیح بخاری، ص 120- كِتَاب الصَّلَاةِ ، 63.  بَابُ التَّعَاوُنِ فِي بِنَاءِ الْمَسْجِدِ:121

 

  اہل سنت والوں سے سوال

          کیا ابن تیمیہ کی اس راے کے مطابق بیعت رضوان میں شریک صحابی بھی جہنمی ہوسکتا ہے ؟

 

کیا اہل سنت والے اس راے کی پسند کرتے ہیں ؟

کیا صحابی صحابی  کا قاتل ہوسکتا ہے  ؟

   اہل سنت کے بزرگ علماﺀ نے اسی روایت سے استدلال کرتے ہوئے معاویہ اور معاویہ کی پارٹی کو جناب عمار یاسر کے قاتل اور باغی گروہ قرار دیا ہے ۔

https://www.valiasr-aj.com/urdu/shownews.php?idnews=2028

اب کیا اس روایت کے مطابق یہ باغی گروہ جہنمی ہے ؟





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات